اردو

urdu

1922 Prateekar Chauri Chaura Movie Trailer Relised: پرتیکار چوری چورا، فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا

By

Published : Feb 10, 2022, 6:02 PM IST

٫٫1922 پرتیکار چوری چورا 1922 Prateekar Chauri Chaura movie فلم کے پروڈیوسر وڈائریکٹرابھیشک بھانو نے کہا کہ پروانچل کے 19 انقلابیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے، یہ فلم انقلابیوں کے لئے خراج عقیدت اور وقف ہے۔ اس فلم کی پوری کہانی انقلابیوں پر مرکوز ہے ان میں کلیدی کردار بھگوان اہیر کا ہے جسے روی کشن نے ادا کیا اورمدن موہن مالوی کا کردار روی شنکر کھرے نے ادا کیا ہے، بھگوان اہیر کے 18 ساتھیوں کو 1922 میں چوری چورا تھانہ نذر آتش کرنے پر انگریزوں نے ان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا تھا۔

فلم کے پروڈیو سروڈائریکٹرابھیک بھانو اور بھاش چندر بوس کی پر پوتی راجیہ شری
فلم کے پروڈیو سروڈائریکٹرابھیک بھانو اور بھاش چندر بوس کی پر پوتی راجیہ شری

تحریک آزادی میں گورکھپور کے چوری چورا واقعہ Gorakhpur Chauri Chaura Incident کے بعد انگریزوں کے ظلم و زیادتی سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں۔لیکن اس میں بھی بہت سے ایسے مجاہد آزادی کے تاریخی کردار ہیں جو گمنامی کے اندھیروں میں دفن ہیں۔

٫٫1922 پرتیکار چوری چورا ،،فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا

اسی حوالے سے شاہد آمین کی 12 سالہ ریسرچ کی بنیاد پر اور دیگر تاریخ داں کی ریسرچ پر مبنی ایک فلم بنائی جا رہی ہے جس کا نام ہے ٫٫1922 پرتیکار چوری چورا،،جس میں ان کرداروں کا ذکرکیا گیا ہے۔ جو ابھی تک تاریخ کا حصہ نہیں بن سکے۔ان میں چالیس ہزار بنکروں کا بھی ذکر کیا ہے جن کے انگریزوں نے انگوٹھے کاٹ دیے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ وہ انگریزوں سے بہتر کپڑے بنتے تھے۔انہیں کوئی نہیں یاد کرتا۔

٫٫1922 پرتیکار چوری چورا فلم کے پروڈیو سروڈائریکٹرابھیک بھانو


اس حوالے سے آج نوئیڈا میڈیا کلب میں اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ابھیک بھانو نےکہا کہ اس پریس کانفرنس کی خاص بات آزاد ہند فوج کے قائد سبھاش چندر بوس کی پر پوتی راجیہ شری کی موجودگی بھی رہی۔انہوں نےبھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


ابھیک بھانو نے کہا کہ پروانچل کے 19 انقلابیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے،یہ فلم انقلابیوں کے لئے خراج عقیدت اور وقف ہے۔اس فلم کی پوری کہانی انقلابیوں پر مرکوز ہے ان میں کلیدی کردار بھگوان اہیر کا ہے جسے روی کشن نے ادا کیا اور مدن موہن مالوی کا کردار روی شنکر کھرے نے ادا کیا ہے، بھگوان اہیر کے 18 ساتھیوں کو 1922 میں چوری چورا تھا نہ پھونکنے پر انگریزوں نے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا تھا۔
وہیں سبھاش چندر بوس کی پرپوتی بھاگیہ شری نے کہا کہ جنہوں نے وطن کے لیے آزادی کی جنگ لڑی اور قربانی دی ان کی نسلیں گمنامی میں زندگی گزار رہی ہیں جب کہ نام نہاد دیش بھگت ملک میں راج کر رہے ہیں اور امیر ترین ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگوں کا نظریہ بدلے گا ۔انہیں احساس ہو گا کہ ہمارے جن بزرگوں نے ملک کی آزادی میں کردار ادا کیا ان کی نسلوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کی ابھیک بھانو اس سے قبل گن پیڈ مین،ڈارک رینبو اور سب کچھ ہے کچھ بھی نہیں جیسی فلمیں بھی بنا چکے ہیں وہ ایک بہتر ادیب بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details