اردو

urdu

ETV Bharat / city

Couple's Self-Immolation was Foiled by Ghaziabad Police: ایس پی آفس کے سامنے جوڑے کی خود سوزی کی کوشش کو پولیس نے روکا - غازی آباد پولیس نے جوڑے کی خود سوزی کو ناکام بنایا

ایس پی آفس غازی آباد کے سامنے پولیس سے انصاف نہیں ملنے پر میاں بیوی نے خود سوزی کی کوشش کی جسے وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے فوراً روک کر اسے ناکام بنا دیا۔ Ghaziabad Police Foiled the Couple's Self-Immolation۔

Couple's Self-Immolation was Foiled by Ghaziabad Police
Couple's Self-Immolation was Foiled by Ghaziabad Police

By

Published : Feb 22, 2022, 5:00 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد کا ایک جوڑا اپنے تین بچوں کے ساتھ ایس ایس پی آفس پہنچا اور اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے آگے بڑھ کر خود سوزی کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی پون کمار اپنے دفتر سے باہر آئے اور متاثرہ فریق کی وضاحت کے بعد انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی اور سی او کوی نگر اونیش کمار کو متاثرہ کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ Couple self-immolates in Ghaziabad۔

ویڈیو دیکھیے۔
قبل ازیں کوی نگر تھانہ علاقہ کے راجہ پور گاؤں کے رہنے والے راجیش چودھری پیر کو بیوی آشا چودھری، دو بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ ایس ایس پی آفس پہنچے۔ جہاں انہوں نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے خود سوزی کرنے سے روک دیا۔ Kavi Nagar Police Station Ghaziabad۔

اس واقعہ کی اطلاع پولیس آفس میں بیٹھے ایس ایس پی کو پہنچی تو وہ باہر آئے اور جوڑے کے معاملات سے آگاہ حاصل کی۔

متاثرین نے بتایا کہ گاؤں میں رہنے والے پڑوسی انہیں ہر روز مارا پیٹا کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی نے کوی نگر پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔

پولیس نے دونوں فریقین کو بلا کر آمنے سامنے بات کی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کرائیں۔

مزید پڑھیں:

ایس ایس پی پون کمار نے کہا کہ راجیش چودھری کا کہنا ہے کہ انہوں نے شکایتی خط دیا تھا جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ معاملے کی تحقیقات کی گئی تو معاملہ دشمنی کا نکلا۔

پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details