اترپردیش کے غازی آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) سے متاثر دو اور گوتم بدھ نگر ضلع میں چار نئے مریضوں کے ملنے کے ساتھ ہی دونوں اضلاع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔
گوتم بدھ نگرمیں چار، غازی آباد میں دو نئےمعاملے

کورونا میں مبتلا نئے متاثرکا پتہ چلنے کے بعد گوتم بدھ نگر ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ جبکہ غازی آباد میں یہ تعداد اب 21 بتائی گئی ہے۔
غازی آباد کے ضلع افسر اجے شنکر پانڈے کے مطابق ہفتہ کی شام ضلع میں كورونا وائرس کے دو مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اس کے بعد موہن نگر کی سووير سوسائٹی کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح نوئیڈا کی پارس ہاؤسنگ سوسائٹی کو 21 اپریل تک کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔
TAGGED:
new corona case