اردو

urdu

ETV Bharat / city

Clashes Between Police and Farmers in Ghaziabad: غازی آبادی میں پولیس اور کسانوں کے درمیان باہم دست گریباں - Land Acquisition Act 2013

اترپردیش کے غازی آباد میں منڈولہ وہار پروجیکٹ Mandola Vihar Project اور معاوضے کے لئے احتجاج کر رہے کسانوں اور پولیس کے درمیان دست گریباں، Clashes Between Police and Farmers، جس میں ایک کسان زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے ناراض کسانوں نے مقامی رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کے لاپتہ ہونے کا پوسٹر چسپاں کیا ہے۔

Clashes Between Police and Farmers in Ghaziabad
Clashes Between Police and Farmers in Ghaziabad

By

Published : Jan 6, 2022, 2:28 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد میں منڈولہ وہار پروجیکٹ اور معاوضے کو لے کر احتجاج کرنے والے کسانوں نے ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور کسانوں کے باہم دست گریباں ہوئی Clashes Between Police and Farmers، اور ایک کسان زخمی ہوگیا۔ کسانوں نے پولیس اہلکار پر سر پر ڈنڈے مارنے کا الزام ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔



اس دوران زخمی کسانوں سے ملنے پہنچے سابق رکن اسمبلی مدن بھیا Former Member of Assembly Madan Bhiya نے کسانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کی اگر انتظامیہ نے رویہ درست نہیں کیا تو منڈولہ تحریک کو غازی پور بننے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ بی جے پی اس تحریک کو کچلنا چاہتی ہے لیکن ایسا ہونے نہیں دیں گے۔



کیا ہے پورا معاملہ؟


غازی آباد میں ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ نے منڈولا وہار اسکیم Housing Development Mandola Vihar Scheme کے تحت 1998 میں 6 گاؤں (منڈولا، نانو، ملک باملا، اگورولہ، نوادہ، مقصود آباد) میں 2614 ایکڑ زمین حاصل کی تھی۔ اس وقت کسانوں کو 1100 روپے کے حساب سے معاوضہ دیا گیا تھا۔ 2 دسمبر 2016 کو منڈولا سمیت چھ گاؤں کے کسانوں نے '2013 لینڈ ایکوزیشن ایکٹ' Land Acquisition Act کے تحت زمین کے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا۔ تب سے کسان مختلف طریقوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے کسانوں نے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر لگائے ہیں۔


کسانوں نے مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ وی کے سنگھ Union Minister and Member of Parliament VK Singh اور لونی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر Nand Kishor Gujjar Member of Assembly کے گمشدگی پوسٹر منڈولا وہار یوجنا میں احتجاجی مقام پر لگائے۔ ان پوسٹروں پر لکھا ہیکہ وی کے سنگھ، نند کشور گرجر اور بی جے پی کے دیگر رہنما جو 2 دسمبر 2016 کو دھرنے پر بیٹھا کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ انہیں ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں۔ اس وقت اکھیلیش یادو کی حکومت تھی لیکن یوگی کے آنے کے بعد بی جے پی کے تمام زمہ داران غائب ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یہ پوسٹر لگانے کے بعد کسان ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ آفس کا گھیراؤ کرنے کے لیے نکل پڑے۔ پولیس نے انہیں دفتر کے گیٹ پر روک لیا۔ اس پر دونوں طرف سے باہم دست گریباں ہوئی۔ پولس نے کسانوں کو پکڑ کر گھسیٹنے کی کوشش کی۔ الزام ہے کہ اس دوران ایک پولس اہلکار نے کسان کو لاٹھی سے مارا۔ فی الحال کسان دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details