اردو

urdu

ETV Bharat / city

Looted Car in Ghaziabad and Fled: سروس سینٹر کے آپریٹر کی پٹائی کے بعد کار لوٹ کر فرار - پٹائی کے بعد کار کے فرار

ہیمنت لال شرما کے مطابق جمعہ کی صبح وہ اپنے ملازم سلیم کے ساتھ چائے پی کر واپس آرہے تھے۔ راستے میں ہونڈا سٹی کار پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں شکتی کھنڈ میں واقع ہرشا مال کے قریب روک لیا۔ بدمعاشوں نے کار کی کھڑکی توڑ دی۔ ہیمنت شرما کی خوب پٹائی کی اور کار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ After Beating the Service Center Operator, the Car was Looted and Fled

آپریٹر کی پٹائی
آپریٹر کی پٹائی

By

Published : Apr 9, 2022, 7:44 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں مسلسل جرائم کے واقعات پیش آرہے ہیں،غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقہ کے شکتی کھنٹ میں ہیمنت لال شرما نامی شخص کی آٹو موبائل سروس سینٹر دکان ہے، جب وہ چائے پی کر آ رہے تھے تو چند بدمعاش ان سے کار چھیننے لگے ،جب ہیمنت لال شرمانے مزاحمت کی تو بدمعاشوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے ان کی پٹائی کردی ،جس سے وہ زخمی ہو گئے ،پٹائی کے بعد بدمعاشوں موقع واردات سے کار لے فرار ہوگئے۔After Beating the Service Center Operator, the Car was Looted and Fled

ہیمنت لال شرما کے مطابق جمعہ کی صبح وہ اپنے ملازم سلیم کے ساتھ چائے پی کر واپس آرہے تھے۔ راستے میں ہونڈا سٹی کار پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں شکتی کھنڈ میں واقع ہرشا مال کے قریب روک لیا۔ بدمعاشوں نے کار کی کھڑکی توڑ دی۔ ہیمنت شرما کی خوب پٹائی کی اور کار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:بلند شہر: کار لوٹ کر فرار ہورہے 3 ملزم گرفتار

ہیمنت نے بتایا کہ وہ واپس سروس سینٹر گئے اور پولیس کنٹرول روم کو اس کی اطلاع دی،لیکن کال موصول نہیں ہوئی۔ اس کے بعد وہ خون میں لت پت پولیس اسٹیشن اندرا پورم پہنچے۔انہوں نے پولیس پرالزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی اور انہیںنیتی کھنڈ پولس چوکی بھیج دیا۔ جب وہ پولیس چوکی پہنچے تو بتایا گیا کہ چوکی انچارج 10 بجے آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details