اردو

urdu

ETV Bharat / city

انعامی بدمعاش گرفتار

ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں پولیس نے مہراج سلمانی نام کے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کیا پھر اسے گرفتار کر لیا۔

انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Jul 17, 2019, 5:14 AM IST

پولس کا دعوا ہے کہ مہراج سلمان وہی شخص ہے جس پر 25000 روپے کا انعام ہے۔

پولس کا دعویٰ کیا ہے کہ یہ بدمعاش صاحبہ آباد کےالگ-الگ علاقوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو لوٹ لیا کرتا تھا۔ پولس کے مطابق اس بدمعاش پر 25000 روپے کا انعام بھی تھا۔

غازی آباد میں ایک تصادم ہو جس میں اسے گرفتار کیا گیا۔ تصادم میں اس کے دو ساتھی فرار بتائے جاتے ہیں۔ مہراج کےقبضے سے پولس نے غیر قانونی اسلحہ اور 1 سوئفٹ ڈیزائر گاڑی اور نقدی برآمد کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

اس پورے معاملے کی جانکاری دتیے ہوئے غازی آباد کے سٹی ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ آٹو والے سواریوں کو بٹھا لیا کرتے ہیں اور سنسان مقامات پر لے جا کر لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔

اس کے بعد پولس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا۔ منگل کو اطلاع ملی کہ کچھ شاطر بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے والے ہیں۔ پولس نے سیکورٹی سخت کر دی اور چیکنگ کے دوران دونوں جانب سے گولیاں چلیں جس کے بعد سلیمانی پولس کی گولی سے زخمی ہو کر گر گیا اور پولس نے اسے اپنی حراست میں لے لیا۔ فی الحال پولیس نےفرار دوساتھیوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details