اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں آر ایل ڈی کے نائب صدر غازی پور بارڈر پر پہنچے - urdu news of jayant chaudhary

راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری کسانوں کی حمایت میں غازی پور بارڈر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان آج اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لیے دہلی آئے ہیں اور کسانوں کی اس لڑائی میں راشٹریہ لوک دل کا ہر کارکن ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

rld vice president jayant chaudhary arrives at ghazipur border to support farmers
کسانوں کی حمایت میں آر ایل ڈی کے نائب صدر غازی پور سرحد پر پہنچے

By

Published : Jan 1, 2021, 6:13 PM IST

ہزاروں کسان سخت سردی اور دہلی این سی آر میں مسلسل گرتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان کھلے آسمان کے نیچے دہلی کے بارڈروں پر 37 روز سے احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کر رہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی کی ضمانت کے لیے قوانین وضع کیے جائیں۔

کسانوں کی حمایت میں آر ایل ڈی کے نائب صدر غازی پور سرحد پر پہنچے

وہیں کسانوں کی حمایت کے لیے راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری غازی پور سرحد پر پہنچے، اس دوران انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ کسان اپنا کنبہ چھوڑ کر اس سخت سردی میں آئے ہیں، اور کسان اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک کہ ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے، کسانوں کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسان آج اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لیے دہلی آیا ہے اور مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی دہلی سے واپس جائنگے، کسانوں کی اس لڑائی میں راشٹریہ لوک دل کا ہر کارکن کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

جینت چودھری نے کہا کہ کسان قربانی دینا جانتا ہے، یہاں تک کہ ملک کی آزادی میں بھی کسانوں نے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا، آج کسان کا ہی بیٹا سرحد پر کھڑا ہے اور ملک کی حفاظت کر رہا ہے، ملک کے لیے اپنی قربانی بھی دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہی ہے، لیکن کسانوں میں ہمیشہ اتحاد رہے گا اور جب تک کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے وہ دہلی سے نہیں جائنگے، اور جب تک کسانوں کے مطالبات کا کوئی حل نہیں نکلتا ہے تب تک راشٹریہ لوک دل کا ہر کارکن کسانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید پڑھیں: کسان احتجاج کا 37 واں دن، 80 کسان تنظیم کا آج اجلاس

ABOUT THE AUTHOR

...view details