اردو

urdu

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں زچگی کے دو دنوں بعد خاتون کی موت ہونے سے ہسپتال میں ہنگامہ ہوگیا ہے۔ آپریشن سے بچے کی ولادت ہوئی تھی۔ ہسپتال میں رشتہ داروں نے ہنگامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر لاپرواہی کاالزام لگایا ہے۔

By

Published : Oct 30, 2019, 8:40 PM IST

Published : Oct 30, 2019, 8:40 PM IST

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

شہر کے گیوال بیگہ میں واقع ڈاکٹر شیاما رانی کا آشرواد نرسنگ ہوم میں گزشتہ بائیس اکتوبر کو نادرہ گنج کی رہنے والی روبی کماری کا آپریشن ہوا تھا۔ الٹرا ساونڈ میں دیے گئے وقت سے قریب پندرہ روز پہلے ہی ولادت کے لیے روبی کماری کا آپریشن ڈاکٹر شیاما رانی نے کر دیا تھا۔

ہسپتال سے روبی کماری کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا لیکن اچانک منگل کی شام کو روبی کماری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد رشتہ داروں نے اسے ڈاکٹر شیاما رانی کی کلینک میں داخل کرایا، جہاں بدھ کو روبی کماری کی موت ہوگئی۔

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

روبی کماری کے شوہر کا الزام ہے کہ روبی کماری کو آپریشن کی وجہ سے خون زیادہ نکل رہا تھا، داخل کرانے کے بعد ڈاکٹر شیاما رانی نے دیکھ بھال صحیح سے نہیں کیا۔ بولنے کے باوجود صرف یہی یقین دہانی کرائی گئی کہ آپریشن میں اس طرح سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شیاما رانی ایک بار بھی مریض کو دیکھنے نہیں پہنچیں۔ صبح میں جب طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تب جاکر وہ آئیں تب تک خاتون کاانتقال ہوگیا تھا۔

ادھر ہنگامے کی اطلاع ملنے کے بعد رام پور تھانہ کی پولیس پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ تھانہ انچارج نشانت کمار نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی۔ ڈاکٹر شیاما رانی نے کہا کہ علاج ہو رہا تھا اچانک مریض کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details