ڈرائیور کو کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بھبوا کے قرنظینہ بھیجا گیا۔ وہاں سے اس کے نمونے کورونا ٹیسٹ کے لئے تفتیشی مرکز بھیجے گئے۔
دہلی - کولکاتا نیشنل ہائی وے پر ڈرائیورکی طبیعت خراب - admitted in qurentine
ریاست بہار کے ضلع کیمور سے گزرنے والی دہلی - کولکاتا نیشنل ہائی وے نمبر 2 سے گزرتے ہوئے اترپردیش کے ایک ٹرک ڈرائیور کی سانس اچانک پھولنے لگی جس کے سبب ڈرائیور کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
دہلی-کولکتہ نیشنل ہائی وے 2 پر ڈرائیورکی طبیعت خراب
واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع بدایوں کے ٹرک ڈرائیور کی طبیعت ہائی وے سے گزرتے ہوئے مقامی تھانہ علاقے کے کرما گاؤں کے قریب خراب ہوگئی۔ اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس کے بعد اسے علاج کے لئے کدرا پی ایچ سی لا یا گیا تھا۔ پی ایچ سی سے اسپتال کی ایمبولینس سے اسے بھبھوا میں بھوپیش گپتا کالج کے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔