ریاست بہار کے ضلع کیمور سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر پولیس اور محکمہ کی سختی کے باوجود ریت سے بھری اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی نہیں لگ پارہی ہے۔ اس تعلق سے ایس پی دلنواز احمد کی سخت نگرانی سے مافیا گرفت میں بھی آرہے ہیں، ان سب کے باوجود بھی اس سرگرمی میں کمی نہیں آرہی ہے۔
کیمور پولیس نے بیتے دنوں ایک بار پھر اوور لوڈ ریت سے بھری ٹرک کو تجاوز کرانے کے معاملہ میں دو مافیا کو رنگے ہاتھ گرفتار کرجیل رسید کر دیا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے تیس ہزار روپے نقد بھی ضبط کیے، ساتھ میں اوور لوڈ ریت سے بھری آٹھ ٹرکوں کو بھی ضبط کیا۔