ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا کے پانچ مثبت مریضوں میں سے تین کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے ہوم کورنٹین میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جن میں میاں بیوی اور ایک دوسری خاتون شامل ہے۔
منفی رپورٹ آنے کے بعد انتظامیہ و گیا محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے حالانکہ یہ تینوں پٹنہ میں زیر علاج تھے۔
انکی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال سے پٹنہ منتقل کردیا گیا تھا۔
تینوں کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے کی ہے۔
ضلع گیا میں پہلا کیس یکم اپریل کو پہاڑ پور کے رہنے والے ایک 23 سال کے نوجوان کی رپورٹ مثبت آنے سے ہوا تھا جسکیے سفری تاریخ میں بتایا گیا تھا کہ وہ پٹنہ میں ایک نجی اسپتال میں اسٹاف تھا اور وہیں مونگیر کے رہنے والے کورونا مثبت مریض مرحوم سیف کے رابطے میں آیا تھا۔
نوجوان پٹنہ سے گیا اپنے گھر آیا تھا جسکے بعد اسکی طبیعت خراب ہوئی تو وہ اے این ایم سی ایچ میں بھرتی ہوا تھا۔
اسکی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسکی بیوی اور ماں کی رپورٹ بھی مثبت آئی، چار اپریل کو شہر کے گورودوار کی رہنے والی ایک خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ، اسکی ٹراویل ہسٹری دبئی سے واپس آناتھا ، اسکے شوہر کی بھی رپورٹ مثبت آئی جو وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ دبئی سے واپس آئے تھے ، پانچ اپریل کے بعد ضلع گیا میں اتوار کی شام تک کوئی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ، اب تک 115،مریضوں کی رپورٹ منفی آچکی ہے جبکہ دو کی آنی باقی ہے