خبر کے مطابق محلے کے باشندوں نے شک کی بناء پر چور کو پکڑکر تھانہ کو سپرد کیا تھا، اور اس کے پاس سے زیورات بھی برآمد ہوئے تھے لیکن پولیس کی لاپروائی کے سبب چور حاجت کے بہانے فرار ہوگیا۔
پولیس اس معاملے کولے کر صحافیوں کو بیان دینے سے بچ رہی ہے جبکہ پولیس کے اعلی افسران وزیراعلی نتیش کمار کے پروگرام میں مصروف ہونے کی بات کہہ کربیان دینے سے ٹال مٹول کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ڈلہا تھانہ حلقہ کے بڑکی ڈلہا میں واقع پوسٹ آفس گلی میں ایک روز قبل ونود پرساد کے گھر پر نصف درجن چوروں نے دھاوا بولکر چوری کے واقعہ کوانجام دیا تھا۔
اس دوران گھر کے سبھی افراد سوئے ہوئے تھے۔ گھروالوں کو چوری کی خبر صبح اٹھنے کے بعد لگی۔ گھر کے افراد نے صبح میں دیکھا کہ دوسرے کمرے کے سارے سامان بکھرے ہوئے ہیں اور زیورات اور نقد روپئے غائب ہیں۔
اس کی اطلاع مقامی تھانہ کو دی گئی۔جس کے بعد تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی تو شک کی بناء پر محلے کے ہی ایک نوجوان کو گھر والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔