اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: انتظامیہ کی ہدایات و شرائط پر چند دکانیں کھلیں

ضلع انتظامیہ کی ہدایات و شرائط پر کچھ دوکانیں کھولی گئی ہیں، جس سے عام لوگوں کو خریداری میں کچھ حد تک آرام ہوگا، حالانکہ ابھی کچھ ایسی دوکانیں جنہیں کھولنے کامطالبہ جاری ہے۔

By

Published : May 11, 2020, 4:25 PM IST

گیا: انتظامیہ کی ہدایات و شرائط پر چند دکانیں کھلیں
گیا: انتظامیہ کی ہدایات و شرائط پر چند دکانیں کھلیں

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے درمیان انتظامیہ کی ہدایت پر کئی دوکانیں و اداروں کو مقررہ وقت پر کھولے جانے سے شہر میں رونق لوٹی ہے۔

گیا: انتظامیہ کی ہدایات و شرائط پر چند دکانیں کھلیں

پیر کو شہر گیا میں شرائط کے ساتھ دوکانیں کھلیں تو بازاروں میں چہل پہل سا محسوس ہوا، شہر میں کچھ ایسے لوگ بھی نظرآئے جو صرف اور صرف شہر کے حالات اور نظارہ دیکھنے سڑکوں پر نکلے تھے، کئی جگہوں پر تو سماجی دوری کی خلاف ورزی بھی ہوئی، حالانکہ انتظامیہ کی سختی کی وجہ کر کئی جگہوں پر دوکانیں شرائط کے تحت کھلی نظرآئیں، جن دوکانوں کو چھوٹ دی گئی ہے وہاں انتظامیہ کی بھی نگاہ ہے، جہاں شرائط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے وہاں انتظامیہ کی کاروائی بھی ہوئی ہے، کئی دوکانوں سے جرمانہ بھی وصولے جانے کی خبر ہے۔

دکاندار گوتم نے بتایاکہ اب دکانداروں کو بھی نئے اصول وضوابط کے تحت دکان کھولنے کو تیار رہناچاہئے، چہرے پر ماسک، سماجی دوری اور جوبھی گائیڈ لائن ہے اس پر عمل کرناچاہئے۔

سنجیونے کہاکہ ابھی بھی کسٹمرز نہیں نکل رہے ہیں، ایک دوکاندار کی حیثیت سے وہ دوکان پر سماجی دوری بنائے رکھوانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ لاک ڈاؤن مدت کے دوران ضلع میں ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کے سلسلے میں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔ اس حکم میں محکمہ داخلہ حکومت بہار سے موصولہ ہدایت کی روشنی میں ضلع انتظامیہ نے گیا کے شہری علاقوں میں دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

پنکھے، کولر، ایئرکنڈیشنر (فروخت اور مرمت) اسکے علاوہ الیکٹرانک سامان، جیسے موبائل، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ، یو پی ایس اور بیٹری (فروخت اور مرمت) کے لئے پیر، بدھ، جمعہ صبح دس تا شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details