گیا کی اہم تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مگدھ کمشنر مینک وروڑے شریک ہوئے اور انہی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی۔ اس سے قبل کمشنر نے پریڈ کا جائزہ لیا اور جوانوں کی سلامی قبول کی۔ پرچم کشائی کے بعد کمشنر نے اپنے خطاب میں عظیم مجاہد آزادیوں کی قربانیوں کو یاد کیا اور باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اس موقع پر ضلع میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کو گنواتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی موجودہ برائیوں کے خاتمے کے لیے بھی حکومت و انتظامیہ نے مہم چلائی ہے۔ اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے اور ترقی کی دوڑ میں بہار کو آگے لے جانے کے لیے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے جو ہدف مقرر کیا ہے انہیں وقت مقررہ پر پورے کر لیے جائیں گے۔ بہتر کام کی وجہ سے ہی عوام کا اعتماد حکومت اور انتظامیہ پر پڑھا ہے۔ حالانکہ ان کے خطاب کے دوران ضلع میں ترقی کی شرح گزشتہ ایک برس میں کیا رہی ہے یا پھر کورونا وبا کے دوران کتنے خرج عوام الناس میں ہوئے اس کی تفصیل نہیں تھی۔