اس احتجاج میں حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہوئے جنہوں نے چمکی بخار سے 100 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جلد از جلد استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔
بچوں کی اموات کے خلاف دہلی میں مظاہرہ قابل ذکر ہے کہ ریاست بہار میں چمکی بخار سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 129 سے زائد معصوم بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
مرنے والے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی پانچ بچوں کی موت ہوئی ہے۔ ایسے میں بہار کی حکومت نے اس حساس ترین معاملے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا جس کے باعث لوگوں میں غم و غصہ ہے۔ ایسے میں نہ تو مرکزی وریز کی جانب سے کوئی خاص اقدام کیے گئے اور نہ ہی نتیش کمار حکومت کی جانب سے۔
حکومت اس ضمن میں ناکام نظر آ رہی ہے ایسے میں ان کے خلاف آج احتجاج کیا گیا۔