اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کابینہ کا فیصلہ، 74 کل وقتی عدالتیں قائم کرنے کو منظور

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی  کابینہ نے 74  خصوصی کل وقتی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

Prohibition cases: Nod for 74 special cour
بہار کابینہ کا فیصلہ، 74 کل وقتی عدالتیں قائم کرنے کو منظور

By

Published : Dec 19, 2019, 4:15 AM IST

بدھ کے روز منعقدہ ضلع گیا میں نتیش کمار کی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 74 خصوصی کل وقتی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ جہاں صرف شراب اور دیگر منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

بہار کابینہ کا فیصلہ، 74 کل وقتی عدالتیں قائم کرنے کو منظور

داخلہ سکریٹری عامر سبحانی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اس سلسلے میں معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ' اب تک ان مقدمات کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ کی عدالت میں کی جارہی تھی۔ جس کی وجہ سے ممنوع شراب کے معاملے میں سماعت اور فیصلے میں تاخیر ہوتی تھی۔

لہذا ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کی رضامندی سے 74 خصوصی فل ٹائم اے ڈی جے سطح کی کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پرجلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اگست، 2019 تک دو لاکھ سولہ ہزار شراب کے معاملے زیرسماعت ہیں، فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے سزا میں تاخیر ہورہی ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت تشکیل دی گئی ہے۔ مذکورہ عدالت کے لیے تقرری ہائی کورٹ کی ہدایات اور نگرانی پر ہوگی۔

واضح رہے کہ بہار میں شراب پر پابندی ہے۔ عدالت میں مقدمات کے بوجھ کی وجہ سے شراب معاملے میں سماعت اور سزا میں تاخیر ہونے سے شراب اسمگلنگر کو گرفتاری کے بعد ضمانت جلد ہی مل جاتی ہے، اور پھر وہ اسی غیر قانونی کام میں لگ جاتے ہیں۔ حکومت نے انہیں وجوہات کو دیکھ کر 74 کل وقتی عدالت کی تجویز کومنظوری دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details