اردو

urdu

ETV Bharat / city

Crime In Gaya: گیا میں گزشتہ ایک ماہ میں بارہ سے زیادہ سنگین جرائم

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ جنوری ماہ میں قتل ڈاکہ زنی فائرنگ Murder, Robbery, Firing سے مسلسل سنسنی پھیلی رہی۔ جبکہ پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی جس سے مقامی لوگ مایوس ہیں۔ اندرون ایک ماہ میں بارہ سے زیادہ سنگین جرائم انجام دیئے گئے۔

گیا میں گزشتہ ایک ماہ میں بارہ سے زیادہ سنگین جرائم
گیا میں گزشتہ ایک ماہ میں بارہ سے زیادہ سنگین جرائم

By

Published : Feb 11, 2022, 4:48 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں جنوری کے مہینہ میں قتل لوٹ اور فائرنگ Murder, Robbery, Firing کی واردات خاص طور پر ضلع کے مان پور علاقے کے مفصل اور بنیادی گنج تھانہ علاقے میں سب سے زیادہ واردات انجام دی گئی ہیں۔

گیا میں گزشتہ ایک ماہ میں بارہ سے زیادہ سنگین جرائم

شہری علاقے میں رامپور سول لائن اور وشنو پتھ تھانہRampur Civil Line and Vishnu Path Police Station علاقے میں سب سے زیادہ قتل ہوئے ہیں۔بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند تھے کہ دن کے اجالے میں سب سے زیادہ محفوظ اور بھیڑ والے کیمپس کورٹ کے پاس ایک شخص کو قتل کیا گیا۔


سلسلے وار طریقہ سے دیکھا جائے تو 3 جنوری کو امام گنج میں ایک نوجوان کا قتل ہوا تھا، 6 جنوری کو بنیاد گنج تھانہ کے جوڑا مسجد کے پاس ایک نوجوان کا قتل ہوا، 12 جنوری کو بنیاد گنج تھانہ علاقہ میں قتل ہوا لیکن ملزم تاحال فرار ہیں، 15 جنوری کو ٹنکوپا تھانہ علاقہ بریندر یادو کا قتل، 16 جنوری کو رام پور تھانہ علاقہ میں قتل کرنے کے بعد لاش بورے میں پھینکی گئی، 17 جنوری علی پور تھانہ کے دولت پور گاؤں میں ایک نوجوان سیتا مانجھی کا قتل کیا گیا، 17 جنوری کو ہی ڈلہا تھانہ علاقہ میں ریلوے میدان میں قتل ہوا تھا، 18 جنوری کو نیم چک بتھانی میں دس سال کے بچے کی لاش برآمد ہوئی، 22 جنوری کو مفصل تھانہ علاقہ میں ایک بزرگ شخص کا قتل، 28 جنوری کو کونچ تھانہ علاقہ میں ایک مکان مالک کا قتل، 7 جنوری کو امام گنج میں دلی کے رہنے والے میاں بیوی پر جان لیوا حملہ، 5 جنوری کو شہر کے چندوتی تھانہ علاقہ میں فائرنگ، 13 جنوری کو مفصل تھانہ علاقہ میں فائرنگ ہوئی۔



حالانکہ ان سب واردات کے ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ پولیس ضلع میں مجرمانہ واردات کو روکنے میں کامیاب نہیں رہی گزشتہ دنوں گیا کے ایس ایس پی آدتیہ کمار اور آئی جی امیت لوڑھا کا ٹرانسفر ہوا تھا۔ سات جنوری کو نئی ایس ایس پی ہر پریت کور نے چارج سنبھال لیا ہے اب نئے ایس ایس پی سے جرائم کنٹرول کرنے کی توقعات ہیں اور ایس ایس پی نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلی ترجیح جرائم کو کنٹرول کرنا اور لا اینڈ آرڈر کو قائم کرنا اور لوگوں کو انصاف دلانا ہے جہاں سب سے زیادہ واردات ہوئی ہیں وہاں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کہا کہ پولیس کی گشتی بڑھائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details