اردو

urdu

ETV Bharat / city

اب وقت کرو یا مرو کا آچکا ہے

میٹنگ میں مشترکہ طور پر یہ طے پایا کہ شہریت قانون ترمیمی بل جو گذشتہ دنوں لوک سبھا سے منظور کیا جا چکا ہے اور آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جاچکا ہے، اس کی مخالفت میں اپنا احتجاج اور شدید ناراضگی کے اظہار کے لئے بروز جمعہ بتاریخ13-12-'2019 بعد نماز جمعہ گاندھی میدان گیا سے ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالا جائے جس میں ہر کلمہ گو گھرانے کا ایک سے زیادہ لوگ شامل ہوں۔

By

Published : Dec 11, 2019, 10:21 PM IST

ای ٹی وی بھارت
اب وقت کرو یا مرو کا آچکا ہے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں مرکزی حکومت کی دورخی اور جانبدارانہ پالیسی کے خلاف ایک کامیاب نشست علی میرج ہال نیو کریم گنج شہر گیا میں منعقد ہوئی۔

جس میں بنام کلمہ تمام مسالک کے علماء، مفتیان، مشائخ ائمہ اور شہر کے مسلم سماجی کارکنان، لکچررس، تجارت پیشہ حضرات، صحافیوں اور دانشوران نے شرکت کی۔

اب وقت کرو یا مرو کا آچکا ہے

محض دو سے تین گھنٹے قبل قلیل مدتی اطلاع پر ایک جم غفیر کی موجودگی ان کے اندرونی جذبات اور درپیش مسلم مخالف مسائل کےتئیں حساسیت کی آئینہ دار رہی۔

میٹنگ میں مشترکہ طور پر یہ طے پایا کہ شہریت قانون ترمیمی بل جو گذشتہ دنوں لوک سبھا سے منظور کیا جا چکا ہے اور آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جاچکا ہے، اس کی مخالفت میں اپنا احتجاج اور شدید ناراضگی کے اظہار کے لئے بروز جمعہ بتاریخ13-12-'2019 بعدنماز جمعہ گاندھی میدان گیا سے ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالا جائے جس میں ہر کلمہ گو گھرانے کا ایک سے زیادہ لوگ شامل ہوں۔

یہ جلوس گیا کی مختلف مشہور شاہراہوں سے گذرتا ہوا ضلع مجسٹریٹ کے آفس( کلکٹریٹ) تک جائے گا۔ اور میمورنڈم پیش کرے گا۔

یہ جلوس جذبات مومنانہ سے بھر پور رہے گا مگر پر امن ہو گا۔ جلوس میں نعرہ کیا رہےگا۔ پلے کارڈز پر کیا تحریر ہوگا اور جلوس کن شاہراہوں سے گزرے گا اور اس مجلس کی آئندہ کیا قانونی اورسیاسی حکمت عملی رھے گی۔ اس کے لیگل سیل میں کتنے اور کون کون مسلم وکلا رہیں گے، جلوس کی قیادت اور نظم ونسق کی ذمہ داریاں کن حضرات کے سر رہیں گی اس کا جائزہ لیاگیا۔

اور اس تعلق سے تمام تر معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے سبھی مسالک کے علما وائمہ کو دے دی جائے گی۔

تاکہ وہ ہر پنجگانہ نمازکے بعد مصلیان مسجد کے درمیان اعلان کرتے رہیں۔اس کے علاوہ ہر عام و خاص علما سیاسی اور سماجی کارکنان سمیت ہر مسلمان اپنے اپنے دائرہ اثر میں اور اپنے دوست واحباب رشتہ دار کو جلوس میں شرکت کے لئے آمادہ کریں اور اس ملی اور مذہبی کام کی مسلسل تشہیر کرتے رہیں۔

مولاناسیداقبال احمد حسنی برکاتی اور مولانا سیدصباح الدین منعمی سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ نے کہاکہ یہ بھارت میں مسلمانوں کی بقا کی وہ جنگ ہے جس کا بگل بج چکا ھے 'کرو یا مرو' کی کیفیت ہے۔

پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے تو حکومت ہند اپنے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی۔ مجلس میں تقریبا ایک درجن سے زائد دانشور، علماء وسماجی کارکنان نے اپنے مشوروں سے نوازا۔

مزید پڑھیں: گوہاٹی میں کرفیو

تحریکی نشست نے مولانا تبارک حسین رضوی، مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی، کے علاوہ قاری راحت اللہ رضوی مولانا ذاکر حسین رضوی، قاری غضنفر قاسمی، قاری قدرت اللہ قاسمی کی تحریک کا ساتھ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details