اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی، مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ؟ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ہسپتالوں میں گیس سلنڈر لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن گیا اے این ایم سی ایچ میں وارڈ سے لے کر گلی گلیاروں اور ایمرجنسی وارڈ کے قریب مریضوں کے رشتے دار گیس سلنڈر پرکھانا بناتے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ اس معاملے سے بے خبر ہے؟

food prepared from by gas cylinder in  gaya hospital
Medical negligence: doctor Playing with patients lives

By

Published : Dec 11, 2020, 2:32 PM IST

بہار کے شہر گیا میں واقع انوگرہ نارائن ہسپتال میں تحفظ سے متعلق ہر معاملے میں بے توجہی برتی جارہی ہے۔ یہاں ہسپتال کے وارڈوں کی تنگ گلیوں اور وارڈوں میں آگ سے تحفظ کے مکمل انتظامات نہیں ہے۔ جس طرح سے چھوٹی دوکانوں یا مکانات میں آگ پر قابوپانے کے لیے چھوٹے فائر سلنڈر ہوتے ہیں اسی طرح کے انتظامات یہاں بھی لگے ہیں۔ آگ سے بچاؤ کے انتظامات بہتر نہ ہونے کے باوجود یہاں بے توجہی عام بات ہے جس سے ناگہانی حادثات کا اندیشہ ہے۔ مزید انتظامیہ کی اس لاپروہی مریضوں کی زندگی کے ساتھ کھلا کھلواڑ ہے'۔

ویڈیو

ہسپتال انتظامیہ کی بے توجہی کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ کھلے عام مریضوں کے رشتے دار ہسپتال کے ہر جگہ پر گیس سلنڈر پرکھانا بناتے نظر آتے ہیں۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ اس معاملے میں لاعلم بتارہے ہیں۔ ویسے اس معاملے میں مریضوں کے رشتے داروں کی بھی مجبوری ہے، کیونکہ ہسپتال میں مریضوں کو گرم پانی یا کھانے کے لیے سہولت دستیاب نہیں ہے، مجبوراً مریض کے رشتے دار خود ہی انتظام کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک مریضہ کے شوہر ایس کے کمار کہتے ہیں کہ انہیں بھی معلوم ہے کہ ہسپتال میں گیس سلنڈر کا استعمال کرنا اصولاً غلط ہے لیکن کر کیا سکتے ہیں، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے بہتر انتظامات نہیں ہیں۔ اگر گرم پانی اور کھچڑی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہسپتال میں مریضہ کو نہیں دیا جاتا ہے۔ مجبوری ہے کہ انہیں گیس کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ انکی اہلیہ کا آپریشن ہوا ہے، ڈاکٹر گرم پانی پینے کو کہتے ہیں، کینٹین میں گرم پانی نہیں دیا جاتا ہے اب ایسے میں وہ کیا کریں، یہاں ہسپتال میں معقول انتظامات ہوتے تووہ گیس سلنڈر کا استعمال نہیں کرتے'۔

اس سلسلے میں اے این ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ہریش ہری چندر نے پہلے تو لاعلمی کا اظہار کیا لیکن جب ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے ویڈیو فوٹیج کو دیکھا تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہورہا ہے تو کارروائی ہو گی، خراب انتظامات پر مریضوں کے ذریعے اٹھائے گئے سوالات پر انہوں نے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کے سوال کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کچھ لوگ زبردستی کرتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details