ضلع گیامیں ضعیف العمر پینشن، عوامی نظام سپلائی دکانوں میں انگوٹھے کے نشان لگاکربائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کے عمل پرروک لگادی دی گئی ہے، سوشل سکیورٹی سیل کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق پینشن ہولڈرز کی تصدیق کے لئے تصدیق کا عمل 31 مارچ تک بند رہے گا۔ وظیفہ مستفدین کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ضلع کے تمام بلاکوں میں بی ڈی او کو ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سی ایس سی مراکز کو بھی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اصول وضوابط پر عمل کرنے کو کہا گیا۔