اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنیادی سہولیات سے محروم گاؤں

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا کے امین آباد گاؤں میں پکی سڑک اور پانی کے نکاسی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 16, 2019, 11:12 PM IST

خیال رہے کہ گیا کے گھنڈیل علاقے کے متعدد گاؤں ایسے ہیں جہاں کی عوام بینادی سہولت سے محروم ہیں، امین آباد سے متصل اور بھی متعدد گاؤں ہیں جہاں جانے کے لیے سڑک نہیں ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لیے کافی کوشش بھی کی گئی ہے لیکن ابھی تک نتیجہ صفر ہی رہا۔

متعلقہ ویڈیو

مزید ان گاؤں میں پانی کی نکاسی کا بھی کوئی نظم نہیں ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کا کہنا ہے کہ' انہوں نے سڑک سمیت دیگر بنیادی سہولت کے لیے رکن پارلیمنٹ سمیت سبھی سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کی لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

قابل ذکر ہے کہ امین آباد گاؤں کے ہی شاہد رضا خان نے رواں برس یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کر ریاست اور ضلع گیا کا نام روشن کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details