اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: صحت کارکنان کی غفلت سے کورونا کے انفیکشن کا خطرہ - گیا کی خبریں

وشنوپتھ شمشان گھاٹ پر کورونا کے مشتبہ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کی لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے جگہ متعین کی گئی ہے۔ اسی جگہ پر استعمال کیا ہوا دستانہ، پی پی ای کٹس اور دیگر استعمال شدہ چیزیں پھینکی جا رہی ہے جس سے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Gaya
Gaya

By

Published : Jul 30, 2020, 2:26 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے پھلگو ندی میں بنے شمشان گھاٹ میں صحت کارکنان کی لاپروائی کی وجہ سے وشنوپتھ حلقے میں کورونا گھر گھر تک پھیلنے کا خطرح بنا ہوا ہے۔

گیا: صحت کارکنان کی غفلت سے کورونا انفیکشن کو دعوت

وشنوپتھ شمشان گھاٹ پر کورونا کے مشتبہ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کی لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے جگہ متعین کی گئی ہے، جہاں صحت کارکنوں کے ذریعہ بوکس میں پیک لاشوں کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے لیکن غفلت کی بات یہ ہے کہ صحت کارکنان کی طرف سے اسی جگہ پر استعمال کیا ہوا گلوز، پی پی ای کٹس اور بوکس پھینک دئے جا رہا ہے۔

وشنوپتھ شمشان گھاٹ پر پھینکا گیا استتعمال شدہ پی پی ای کیٹ

مقامی لوگوں کے مطابق جب بھی ایمبولینس کے اہلکار کورونا سے متاثرہ یا کورونا سے متعلقہ مشتبہ شخص کی لاش لاتے ہیں تو وہ پی پی ای کٹ، گلوز، ماسک اور بوکس ندی کے کنارے کھلے میں پھینک کر کورونا انفیکشن سے دوسروں کو متاثر ہونے کے لئے مدعو کر کے چلے جاتے ہیں۔

پچھلے 3 دن سے لاش کا بوکس ندی کے کنارے پڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے باکس سمیت لاش کو جلا نے کے لئے کہا لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی۔

لاش کو باکس سے نکالنے کے بعد آخری رسوم اداکر دی گئی اور پھر صحت کارکنوں نے وہ باکس وہاں چھوڑ دیا۔ ہیلتھ ورکرز کے ذریعہ پھینکے گئے دستانے اور پی پی ای کٹس ادھر ادھر ہوا سے بکھر رہا ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کھلے میں پھیکا گیا استعمال شدہ دستانہ

اس علاقے کے قریب میں کئی دوکانیں اور گھر ہیں، اس لئے لوگ پی پی ای کٹس، گلوز اور باکس کو کھلے میں پھینکے جانے سے خوفزدہ ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی وارڈ کونسلر کے نمائندہے نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شمشان میں کورونا سے متاثرہ لاشوں کو جلانے کا کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیکل ورکرز جو آتے ہیں وہ باکس کو کھول دیتے ہیں اور اپنے دستانے اور پی پی ای کٹ پھینک دیتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ یہاں کورونا سے متاثرہ لاشوں کو جلانے کے بجائے کہیں آبادی سے دور جلانے کی اجازت دے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس کے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ انہیں گیا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک مخصوص گھاٹ کی نشاندہی کرائی گئی ہے جہاں حتمی رسومات کورونا مشتبہ اور متاثرہ لاشوں کی ادا کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ باکس جس میں لاش پیک ہوکر آتی ہے اسکے پھینکنے کا معاملہ نوٹس میں آیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس کے انتظامات کرے۔ ساتھ ہی ساتھ صفائی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاش پورے احترام کے ساتھ بھیجی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details