اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: ڈنڈے کے سہارے جے مالا کی رسم اداکی گئی - انتظامیہ سے گاڑی کی اجازت

ریاست بہار کے ضلع گیا میں لاک ڈاون کے درمیان انوکھے طریقے سے شادی کی رسم اداکی گئی ہے۔

شادی کی تقریب سادگی کے ساتھ انجام
gaya: marriage in a unique way

By

Published : May 19, 2020, 2:56 PM IST

شادی کی تقریب سادگی کے ساتھ انجام پائی تاہم انتظامیہ سے اجازت لیکر دونوں طرف کے قریبی بیس افراد شادی میں شریک ہوئے۔

ویڈیو

شہر کے نئے گودام کے رہائشی پرمود کمار (حجام) نے بتایا کہ اس کی بیٹی دیپا کماری کی خوشگوار ماحول میں منگلاگوری مندر کے قریب پہاڑی پر واقع ایک مکان میں شادی ہوئی ہے۔ لڑکا اور لڑکی کی پسند کی شادی کے بعد دونوں کنبے کے افراد خوش ہیں۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے دولہا اور دلہن نے تمام رسموں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا ۔

پرمود کمار نے بتایا کہ شادی کے لیے ضلع انتظامیہ سے اجازت لی گئی تھی۔ جس کے مطابق 20 افراد کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ دلہا اور دلہن کے علاہ 20 افراد ماسک پہن کر شامل ہوئے۔ صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو ڈبے میں ہی کھانا دیا گیا تھا۔ برات لے جانے کے لیے بھی انتظامیہ سے گاڑی کی اجازت لی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details