اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gaya Minority Girls and Boys Hostel: گیا کے اقلیتی گرلز و بوائز ہاسٹل میں الیکٹرانک سامان دستیاب

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی گرلز اور بوائز ہاسٹل میں فریج واشنگ مشین اور ایل ای ڈی ٹی وی لگائی گئی ہے۔ محکمۂ اقلیتی فلاح بہبود کی جانب سے ہاسٹل کو الیکٹرانک سامانوں کی فراہمی کرکے طلبہ و طالبات کو اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ Gaya Minority Girls and Boys Hostel

By

Published : Mar 26, 2022, 5:22 PM IST

Gaya Girls Boys Hostel
اقلیتی گرلز و بوائز ہاسٹل


شہر گیا میں واقع اقلیتی بوائز اور گرلز ہاسٹل " Boys and girls hostel" میں الیکٹرانک سامان دستیاب کرائے گئے ہیں. یہ سامان محکمۂ اقلیتی بہبود کی جانب سے دستیاب کرائے گئے ہیں. ای ٹی وی بھارت نے جنوری ماہ میں اقلیتی ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبا و طالبات کو سہولیات فراہمی نہیں ہونے کے معاملے پر اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی. جس کے بعد گزشتہ ماہ محکمہ کی سکریٹری سفینہ اور ڈائریکٹر نے گیا میں واقع ہاسٹل کا دورہ کیا تھا. یہاں سکریٹری محترمہ سفینہ نے طالبات اور طلبہ سے ان کے مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کی تھی. آج محکمہ کی جانب سے تین منزلہ شہید عبدالحمید ہاسٹل میں ہر منزل پر ایک واشنگ مشین، ایک فریز اور پچاس انچ کی ایک ایل ای ڈی ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ گرلز ہاسٹل میں بھی فریز واشنگ مشین اور ایل ای ڈی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔دونوں ہاسٹل میں انٹرنیٹ کنکشن کیا گیا ہے تاکہ خالی وقتوں میں خبروں اور موجودہ معلوماتی چیزوں سے واقف رہیں۔ Gaya Minority Girls and Boys Hostel


ڈسٹرکٹ اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ محکمۂ اقلیتی فلاح کی کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں .رمضان المبارک کے پیش نظر ہاسٹل میں فریز واشنگ مشین دی گئی. جبکہ ایل ای ڈی ٹی وی اس لیے لگائی گئی ہے کہ اسٹوڈنٹز خالی وقت میں خبروں اور اچھی اسٹوری سے واقف ہوں ۔ہاسٹل میں وائی فائی بھی ہوگا تاکہ اسٹڈنز انلائن رسائی سے معلومات حاصل کر سکیں۔ واضح رہے کہ شہر گیا میں اقلیتی فلاح کی طرف سے دو ہاسٹلز چلائے جاتے ہیں۔ یہاں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ ہاسٹل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details