اردو

urdu

ETV Bharat / city

چار افراد ہجومی تشدد کے شکار - چار افراد

ہجومی تشدد کی اطلاع کے بعد شہر کے لوگوں کا اسپتال پہںچنے کاسلسلہ جاری ہوگیا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ جن نوجوانوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے انکا تعلق شہر کے معزز گھرانوں سے ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہیہے۔

چار افراد ہجومی تشدد کا شکار،four people injured in mob lynching

By

Published : Aug 26, 2019, 4:44 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:00 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا ہیڈ کواٹر سے قریب بیس کلومیٹر دوری پر واقع ٹنکپا تھانہ حلقہ کے مہیر گاوں میں مسلم نوجوانوں پر بھیڑ نے اچانک حملہ کردیا۔

اطلاع کے مطابق نوجوان اپنی امبیسڈر کار سے ٹنکپا کے محمد پورتکیہ گاوں سے واپس آرہے تھے، تبھی بچہ چور کا شور مچاتے ہوئے بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا۔

ویڈیو دیکھیں،چار افراد ہجومی تشدد کا شکار،four people injured in mob lynching

متاثرین کو گیا کے نارائن مگدھ میڈیکل کالج واسپتال کے آئی سی یو میں رکھاگیا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ اپنے کسی قریبی کے یہاں ملنے گئے تھے ، واپسی کے وقت انکی گاڑی پر اچانک پتھر سے حملہ کیا گیا ۔جس میں گاڑی چلارہے شخص نے توازن کھودیا اور گاڑی درخت سے جاٹکرائی ، اسکے بعد وہاں پر ہزاروں کی بھیڑنے بچہ چورکہتے ہوئے ان پر حملہ کردیا۔

مذکورہ نوجوان ان سے کہتے رہے کہ وہ چور نہیں ہیں، انکے ساتھ جوبچہ ہے وہ انہی کابچہ ہے ، لیکن بھیڑ نے انکی ایک نہ سنی بلکہ نام پوچھنے کے بعد اور بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا ، انکے سروں پر پتھر اور ڈنڈوں سے وار کیا گیاہے، بھیڑ نے بچے کو بھی پیٹا۔

ہجومی تشدد کی خبر اور ہنگامے کی کو سن کر محمدپورتکیہ گاوں کے کچھ افراد جب جائے وقوع پر پہنچکر انکو بچانے کی کوشش کی تو ان پرحملہ کردیاگیا۔

اس دوران کچھ نوجوانوں نے پولیس اور شہر گیا کے کچھ خاص افراد کو فون سے اطلاع دی، جسکے بعدلوگوں نے ایس ایس پی راجیومشرا سمیت اے ڈی جی بہار کو خبر کیا، پولیس نے بھیڑ سےنوجوانوں کو اپنے قبضہ میں لیکر ہسپتال میں داخل کرایا۔

ہجومی تشدد کی اطلاع کے بعد شہر کے لوگوں کااسپتال پہںچنے کاسلسلہ جاری ہوگیا، مقامی لوگوں نے بتا یا کہ جن نوجوانوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے انکاتعلق شہر کے معزز گھرانوں سے ہے۔پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details