اردو

urdu

ETV Bharat / city

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے طویل محنت کے بعد ایک خاتون کی پیٹ سے تقریباً چار کلو دوسو گرام رسولی ( ٹیومر) نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

By

Published : Nov 12, 2019, 11:54 PM IST

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ' طویل محنت کے بعد خاتون کی بچہ دانی سے چار کلو دوسو گرام وزنی ٹیومر کو نکالنے میں کامیابی ملی جو ایک بڑا چیلنج تھا۔

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

دراصل ضلع خضرسرائے سادی پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی گیا شہر کے اے پی کالونی میں واقع راجیشور میٹرنیٹی اینڈ سرجیکل ہسپتال میں آپریشن ہوا۔ جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی پیٹ سے چار کلو دو سو گرام ٹیو مر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون کو گذشتہ دو برس سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔ جس کی وہ مقامی ڈاکٹروں سے علاج کروارہی تھی، لیکن حالت نازک ہونے کے بعد سارا معاملہ سامنے آیا۔

ڈاکٹر انوپم کمار چورسیا نے بتایا کہ یہ کیس بے حد سنگین تھا اور ڈاکٹرز کی محنت کی وجہ سے ہم ایک بڑا آپریشن کرنے میں کامیاب ہوپائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیومرنکال کر جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

واضح ہوکہ ضلع میں ایسا پہلا موقع ہے جب کسی کے آپریشن میں اتنا وزنی ٹیومر نکلا ہے۔

خاتون کے ایک رشتہ دار کندن کمار نے بتایا کہ دو برس سے مریضہ پریشان تھی، گاؤں کے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہے تھے لیکن جب خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد پتہ چلاکہ خاتون کے پیٹ میں اتنا وزنی ٹیومر ہےتب ہم نے شہر کا رخ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details