بہار کے گیا ضلع میں میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کے اوپر شہر کے باشندوں نے پھول برسائے۔
کورونا وائرس وبا سے تحفظ کے لئے گیا میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے جب آج شہر میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کر رہے تھے تو ان پر علاقے کے باشندوں نے پھول برسائے۔
علاقے کی عوام نے پھول برسا کر حوصلہ افزائی کی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب تمام لوگ اس وبا سے تحفظ کے لئے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں ایسے میں صفائی ملازمین اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے ہمارے علاقے کی صفائی کرتے ہیں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے، اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کا شکریہ ادا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
شہر میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کر رہے ایک مقامی باشندہ پپوکمار نے بتایا کہ انہیں احساس ہوا ہے کہ ایک طرف جہاں لوگ خوف سے اپنے گھروں میں قید ہیں وہیں یہ صفائی ملازمین کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کارکنان کا احترام کریں۔
گیا میں صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش صفائی کارکن نے بتایا کہ ہم یہاں گیا میونسپل کارپوریشن کے 38 نمبر کے وارڈ میں دوا کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے تحفظ ہو۔