اردو

urdu

ETV Bharat / city

کمزور مانسوں سے کسان تشویش میں مبتلا - گیا بہار

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں مانسون کی آمد کے بعد بھی بارش برائے نام ہوئی ہے، بارش نہیں ہونے کی وجہ سے کھیتی کے متعلق کسانوں کو تشویش لاحق ہے۔

کمزور مانسوں سے کسان تشویش میں مبتلا

By

Published : Jun 28, 2019, 10:39 PM IST

گیا کے شہری اور دیہی علاقے ان دونوں پانی کی قلت سے دوچار ہیں۔ بارش کی کمی کی وجہ سے کھیتی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ بارش کی امید پر ضلع کے بگداہا گاؤں کے کسان نے کھیل کو جوت کر تیار کر رکھا ہے اور بیج ڈالنے کے لیے بارش کا انتظار کررہے ہیں۔

کمزور مانسوں سے کسان تشویش میں مبتلا

دوسری جانب خواتین کو پینے کے پانی کا انتظام کرنے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بارش کی کمی کی وجہ سے کھیتی اور پینے کے پانی دونوں کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اب یہ دیکھنا اہم ہے کہ قدرت کسانوں پر کب مہربان ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details