اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: ڈی ایم نے سرکاری ہسپتالوں کا جائزہ لیا - news of gaya

ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا اثر، ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ روز گیا کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور انتظامات میں بے توجہی کے معاملے پر خبر شائع کی تھی۔

Gaya
Gaya

By

Published : Dec 15, 2020, 11:50 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع سرکاری ہسپتالوں کی خستہ حالی اور علاج میں بے توجہی کا معاملہ ہمیشہ سرخیوں میں ہوتا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے جے پرکاش نارائن ہسپتال (جے پی این) کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈی ایم کے معائنہ کے دوران تین ڈاکٹر اور 12 اسٹاف غیر حاضر پائے گئے۔ جن سے وضاحتی جواب طلب کرنے کے ساتھ ان پر کاروائی کرنے کی بھی ہدایت محکمہ ہیلتھ کے افسران کو دی گئی ہے۔

ڈی ایم اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے۔۔۔۔

ڈی ایم کے جائزہ کے دوران ہسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے کی تفصیلات بھی لی گئی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہر ماہ تقریباً 60 آپریشن ہوتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے کچھ سامان کی کمی کی شکایب بھی کی، جس پر ڈی ایم نے متعلقہ سازوسامان کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ جلد از جلد اسے دستیاب کرایا جا سکے۔ انہوں نے مختلف وارڈ سمیت او پی ڈی وغیرہ کا بھی جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ڈی ایم نے ہسپتال میں گندگی اور سامانوں کی بے ترتیبی کو دیکھ کر ہسپتال انچارج کو پھٹکار بھی لگائی، ڈی ایم نے کہا کہ کسی طرح کی بے توجہی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔

گیا: ڈی ایم نے سرکاری ہسپتالوں کا لیا جائزہ

سرکاری ہسپتالوں میں اگر سہولیات بہتر ہونے کے ساتھ صاف ستھرائی کا مکمل خیال ہو تو مریض باہری دوا خانہ میں علاج نہیں کرائیں گے۔ ڈی ایم نے کہا کہ حکومت نے صحت سہولیات کو بہتر کیا ہے۔ حکومت سہولتیں پوری کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور اگر اس صورتحال میں بھی اگر بہتری نہیں آئی تو متعلقہ حکام کو جواب دینا ہوگا۔ ان پر کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح سرکاری ہسپتالوں کا جائزہ لینے پہنچتے رہیں گے تاکہ جو کمیاں ہو وہ سامنے نظر آئیں اور جنکی کمیاں پائی گئی اسکے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details