ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے بلاک اور سرکل آفس باراچٹی کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے معائنے کے دوران بلاک سطح کے عہدیداروں سے کورونا انفیکشن سے متعلق تازہ ترین رپورٹ لی۔
موقع پر موجود بلاک سطح کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ جسمانی فاصلے کی تعمیل کے لیے پورے کیمپس میں ایک گول دائرہ بنائیں۔ بڑے پیمانہ پر ماسک وغیرہ کی تقسیم کروائیں ۔ '
ڈسٹرک مجسٹریٹ نے بارہ چٹی بلاک کامعائنہ کیا انہوں نے ہدایت دی کہ بازاروں میں مستعدی کے ساتھ بغیر ماسک نکلنے والوں پر سختی سے نمٹیں اور ان پر جرمانہ بھی عائد کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوتاہی برتنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ، کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے اور اس پر سختی سے عمل کرانے کے لیے کئی ضروری ہدایات بھی دی تاکہ انفیکشن کی سطح زیادہ پھیل نہ سکے ۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ نے بارہ چٹی بلاک کامعائنہ کیا بعد ازاں بلاک کیمپس میں واقع تمام دفاتر کا معائنہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس دوران آر ٹی پی ایس آفس میں بھیڑ اور افراتفری پرڈی ایم نالاں ہوگئے۔
شیرگھاٹی کے سب ڈویژنل افسر اوپیندر پنڈت، بی ڈی او پنکج کمار سے سی او کیلاش مہتو سے وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم، چیف منسٹر آواس یوجنا ، کلین کنسٹرکشن مشن، نیشنل ڈیزاسٹر، سپلائی وغیرہ کے محکموں میں جاری کام کی تازہ ترین رپورٹ لی اور اس میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ نے بارہ چٹی بلاک کامعائنہ کیا سی او کیلاش مہتو سے ڈی ایم نے انکے ماتحت کام کی رپورٹ لی اور اس میں تیزی لانے کی بات کہی۔