ضلع گیا کے انوگرہ نارائن ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ علاج کے لئے وہ اورنگ آباد کے صحت مرکز گیا تھا۔ جہاں سے اسے بہتر علاج کے لئے مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گیا: عمان سے بھارت آنے والا مشتبہ شخص اسپتال میں داخل - man returned from oma
ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک اور مشتبہ کورونا وائرس مریض کو اورنگ آباد سے 'انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال' میں داخل کیا گیا ہے۔
مشتبہ مریض بہار کے اورنگ آباد ضلع کا رہنے والا ہے۔ سہ پہر تین بجے کے بعد مشتبہ شخص کے خون کا نمونہ پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔ اسے آئیسولیشن وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہاں آئیسولیشن وارڈ میں ایک جاپانی نوجوان پہلے سے بھرتی ہے۔ دونوں مریضوں کے مابین فاصلہ رکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ جمعرات کو داخل ہونے والے جاپانی نوجوانوں کی تفتیشی رپورٹ ابھی تک نہیں آ سکی ہے۔ اس معاملے میں دونوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے کرشنا نے بتایا کہ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ جاپانی شخص کی تحقیقاتی رپورٹ ہفتے کی شام تک آ جائیگی۔ جبکہ اورنگ آباد نوجوان کی تحقیقاتی رپورٹ پیر یا منگل تک آنے کے امکان ہیں۔ میڈیکل کالج میں اب تک کل آٹھ مشتبہ افراد آ چکے ہیں۔ اس میں چھ کی تحقیقاتی رپورٹ منفی آنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ جبکہ دو مریض ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔