اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2020, 10:37 AM IST

ETV Bharat / city

کورونا مشتبہ میت کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

اے این ایم سی ایچ گیا میں 17 اپریل کو علاج کے دوران سورت سے آئے نوجوان کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے رپورٹ منفی آنے سے راحت کی سانس لی ہے۔

Corona suspected deceased test report negative
کورونا مشتبہ میت کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

ضلع گیا کے کووڈ 19 ہسپتال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں سترہ اپریل کو کورونا کے ایک مشتبہ مریض کی موت ہوگئی تھی، جس کی ٹیسٹ رپورٹ آج منفی آئی ہے۔ نوجوان 17 اپریل کو انوگرہ نارائن اسپتال میں کھانسی ، بخار اور سردی و سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر داخل ہوا تھا لیکن یہاں علاج کے دوران کچھ ہی گھنٹوں میں اسکی موت ہوگئی تھی۔

رپورٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ اگر ٹیسٹ رپورٹ مثبت ہوتی تو ضلع گیا کے لیے ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوجاتا۔ نوجوان ضلع گیا کے موہن پور تھانہ حلقہ کا رہنے والا تھا، جہاں اس کا ایک نجی ڈاکٹر نے علاج کیا تھا، اسکے بعد اسے سب ڈیویزن ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں طبیعت میں سدھارنہیں ہونے کی وجہ سے اسے شہر کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ یہاں بھی ڈاکٹروں نے حالت سنگین ہوتے دیکھ کر اے این ایم سی ایچ ریفرکردیا۔ جہاں اسکی موت ہو گئی۔ اس کی موت کے بعد سے خوف کا ماحول قائم تھا تاہم اب رپورٹ منفی آنے پر سبھی نے راحت کی سانس لی ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ فی الحال قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

مرنے والے کورونا مشتبہ مریض کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر مشتبہ مریضوں کی بھی رپورٹ آئی ہے جس میں تمام ٹیسٹ رپورٹ منفی ہیں۔ ضلع گیا میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار کے روز دو نئے کورونا مشتبہ افراد کو میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔ کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ کریم گنج سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ شخص اور چندوتی موڑ کا ایک 36 سالہ شخص کورونا کے مشتبہ مریض کے طور پر داخل کیا گیا ہے۔ دونوں لوگوں کو سردی ، کھانسی بخار کی شکایت تھی۔ اس کے بعد وہ یہاں داخل ہوئے ہیں ۔ دونوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 125 افراد کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے فی الحال چار مشتبہ مریض ہیں ، جن میں ایک کورونا مثبت مریض بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details