ریاست بہار کے گیا سول کورٹ کے سی جے ایم کورٹ میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے رہنما ونے کشواہا نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا راناوت پر مقدمہ درج کرایا ہے، ساتھ ہی ٹیوٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش ماہیشری اور ٹیوٹر کال ڈائریکٹر مہیما کے خلاف کیس درج کرایا ہے.
اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف گیا سول کورٹ میں کیس درج دراصل کنگنا راناوت نے رالوسپا کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا سمیت کئی رہنماوں کے خلاف انتخابی تصویر کو لٹینس، لبرل، جہادی، آزاد کشمیر، اربن نکسل اور خالصتانی بتا کر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔
وہیں ٹویٹ کے ذریعے رہنماؤں کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا نیا اسٹار کہا گیا تھا، جس کو کسی فنی سنگھ نامی یوزر نے بھی شیئر کیا ہے، رالوسپا کے ریاستی جنرل سکریٹری ونے کشواہا نے کہا کہ اس طرح کی نازیبا حرکت کو پارٹی کبھی برداشت نہیں کرے گی، انکے رہنما پر کوئی اس طرح کے بے بنیاد الزام لگائے اور بھدا مذاق کرے گا تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کنگنا پہلے بھی سیاسی رہنماؤں اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف متنازع ٹیوٹ کرچکی ہیں، گویا کہ وہ بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے کسی کے ساتھ بھی غیر ذمہ دارانہ باتیں کہتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے گیا سول کورٹ میں انہوں نے کیس درج کرایا ہے، ٹیوٹ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ کنگنا رناوت نے 3 دسمبر کو ٹیوٹ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ شمبھو پرساد نے کہا کہ رالوسپا کے قومی صدر کے خلاف ٹیوٹ کرنے والی کنگنا راناوت پر مقدمہ درج ہوا ہے، انہیں پہلے قانونی نوٹس بھیجا جائیگا عدالت کی طرف سے، کنگناکے خلاف 501, 505 ،502 آئی پی سی اور a66 آئی ٹی ایکٹ دفعات لگائی گئی ہیں۔