ایس ایس بی ٹیم نے ضلع گیا کے پریا علاقے کے بالی گاؤں سے سلنڈر بم برآمد کیا ہے، یہ بم ہولی دہن کے لیے رکھی گئی لکڑی کے بیچ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
ہولی دہن کے موقعے پر دھامکے کا تھا منصوبہ خفیہ ذرائع سے پولیس کو افسروں اس کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کی ٹیم حرکت میں آگئی اور سلنڈر بم اسکواڈ کو دیا گیا جو موقع پر پہنچنے کے بعد بم کو ناکارہ بنا دیاہے۔
ماؤنوازوں کی اس سازش کی وجہ سے مقامی افراد میں خوف وہراس کا ماحول ہے، بم کی اطلاع ملتے ہی گاوں کے سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے ہولی دہن کے لیے رکھی لکڑیوں کو ہٹایا تاکہ پتہ لگایا چلایاجاسکے کہ مزید کوئی اور دھماکہ خیز مواد تو چھپایا نہیں گیا ہے
ایس ایس بی کمانڈنٹ لوکیش کمار کے مطابق سلنڈر بم کافی طاقتور تھا، اگر دھماکہ ہوجاتا تو اس سے بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔