بہار کے جموئی ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے میں سائیکل چوری کا الزام لگاکر محلے والوں نے ایک بچے کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔ اس دوران بچہ لوگوں سے چھوڑ دینے کی فریاد کرتا رہا، لیکن لوگ اسے پیٹتے رہے۔ اس پوری پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
جانکاری کے مطابق یہ واقعہ بودھون علاقے کے جے شنکر نگر محلے کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں اسی محلے کے رہائشی گنیش سنگھ کی ایک سائیکل چوری ہوئی تھی۔ جس کے بعد چوری کا الزام لگاکر گاؤں والوں نے ایک نابالغ بچے کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کردی۔