اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: چیک پوسٹ پرریت مافیا نے سپاہی کی جم کر پٹائی کردی - بہار کے ضلع کیمور میں مافیاؤں کا بازار گرم

ضلع کیمورمیں چیکنگ کے دوران ایک ریت انٹری مافیا نے سپاہی کی زبردست پٹاٸ کردی جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیک پوسٹ پر پولیس فورس کی موجودگی میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف چیک آپریشن کو اور تیز کر ساری اوور لوڈ گاڑیوں کو ضبط کا حکم دیا ہے۔

چیک پوسٹ پرریت مافیا نے سپاہی کی جم کر پٹائی کردی
چیک پوسٹ پرریت مافیا نے سپاہی کی جم کر پٹائی کردی

By

Published : May 29, 2020, 11:10 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیا ں چیک پوسٹ پر اوورلوڈ گاڑی روکنے کے دوران انٹری مافیا کے ذریعہ ایک سپاہی کی زبرزست پٹائی کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دلنواز احمد نے سنجیدگی سے لیا، ضلع کے اعلی حکام ایس پی کےساتھ ڈی ایم ایم وی آئی ، اور ڈی ٹی او نے اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف زبردست مہم چلائی۔

کارروائی کے دوران متعدد گاڑیاں ضبط کی گئیں، چیکنگ کے دوران جب ایک ٹرک ڈرائیور پولیس کو دیکھتے ہی ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جانچ کے دوران ٹرک کا نمبر فرضی نکلا پولس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے اور مالک کی تلاش جاری ہے۔

اسی دوران کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ریت سے لدی گاڑی پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی تھی اسی بیچ ایک سپاہی کی بالو انٹری مافیا کے ذریعہ پٹاٸ کی گئی۔جس سپاہی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیک پوسٹ پر پولیس فورس کی موجودگی میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف چیک آپریشن کو اور تیز کر ساری اوور لوڈ گاڑیوں کو ضب کرنے کا حکم دیا ہے۔ حملہ ور ریت مافیا کی تلاش جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details