گیا جنکشن پر دون ایکسپریس کے جنرل وارڈ سے ڈی آر آئی نے دو افراد کے پاس سے چار کلو گرام سونا برآمد کیا ہے، جس کی بازاری قیمت ڈیڑھ کروڑ رپیے کے آس پاس بتائی جارہی ہے۔ تاہم ڈی آر آئی نے ریلوے پولیس اور مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی۔
جمعہ کے روز گیا جنکشن پر دون ایکسپریس لگتے ہی ڈی آر آئی نے تمام جنرل کوچوں کی تفتیش شروع کردی۔ اس دوران انہوں نے دو مشتبہ افراد کے پاس سے چار کلو سونا برآمد کیا۔
اسمگلرز کے ڈور بنگلہ دیش سے جڑے ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ وہ سونے کی اسمگلنگ کے لیے ایسے ذرائع استعمال کرتے ہیں تاکہ عام پولیس کو شبہ تک نہ ہو۔
ڈائریکٹر ریونیو انٹیلیجنس کو پختہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ دو افراد ہاؤڑہ سے اتر پردیش جا رہے ہیں اور چار کلو سونا لے کر ڈؤدون ایکسپریس سے جارہے ہیں۔