اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا کے 685 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں اور کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی آرہی ہے . وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

corona new cases 685in gujart
گجرات میں کورونا کے 685 نئے معاملے درج

By

Published : Jan 9, 2021, 12:11 PM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4335 پر پہنچ گئی ہے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران.3 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 685 نئے معاملے سامنے آئے ہیں.

گجرات میں کورونا کے 685 نئے معاملے درج
گجرات میں اب تک کل 250596 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 238114 پر پہنچ گئی ہے.

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 892 افراد کو اسپیتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 8149 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 8088 افراد کی حالت مستحکم ہے.
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 10053558 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں131 سورت میں 99 وڈودرا میں 90 گاندھی نگر میں 8 . بھاونگر میں.5 بناس کانٹھامیں 8 راجکوٹ میں 60 سریندر نگر میں 5 پاٹن میں. 4 امریلی میں . 6 جام نگر میں.8 مہسانہ میں 16 کچھ میں. 18 معاملے درج ہوئے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details