اردو

urdu

ETV Bharat / city

گھریلو تنازع کے بعد دو نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے

گھریلو جھگڑے کی وجہ دو نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئے، جس سے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

By

Published : Feb 8, 2021, 10:16 AM IST

گھریلو تنازع کے بعد دو نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے
گھریلو تنازع کے بعد دو نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے

ریاست مدھیہ پردیش کے سدھی کے علاقہ میں سمیریا پولیس چوکی کے تحت پوڑی گاؤں میں گھریلو تنازعہ پر ایک نوجوان بجلی ٹاور پر چڑھ گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

دو نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے

پولیس تقریباً آٹھ گھنٹے تک ٹاور میں چڑھنے والے نوجوان کو کھمبے نیچے اتارنے کی کوشش کرتی رہی، لیکن ناکام رہی جبکہ ایک نوجوان خود ہی شام کو ٹاور سے نیچے اتر گیا۔

مقامی لوگ ٹاور پر چڑھے ہوئے ان نوجوانوں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ گھر میں معمولی تنازعہ کے پیش نظر نوجوان ناراض ہوکر ٹاور پر چڑھ گیا۔

مقامی لوگ ٹاور پر چڑھے ہوئے ان نوجوان کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے

انتظامیہ کو 20 سالہ امت بنسل کو اتارنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا وہیں دوسری جانب ڈی ایس پی اور پولیس چوکی انچارج نے نوجوان کو ٹاور سے اتارنے کے لیے کوشش کرتے رہے اور ناکام رہے جبکہ نوجون شام کو خود ٹاور سے نیچے آگیا، جس سے کنبہ نے راحت کی سانس لی جبکہ اس دوران نوجوان زخمی بھی ہوا، جسے کمیونٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دو نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئے، جس سے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی

ڈی ایس پی نیرج نام دیو نے بتایا کہ دراصل ٹاور میں بجلی کی تار نہیں تھے جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آنے سے ٹل گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details