آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی سربراہی میں آل انڈیا یوتھ کانگریس نے ملک میں بڑھتی بےروزگاری پر خواب غفلت میں سوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لیے اس طرح کے احتجاج کیے۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بے روزگار ارتھی نکال کر مارچ کیا، جس میں اٹا پیر چوراہے پر کارکنان اور پولیس کے مابین جھڑپ بھی ہوئی۔
نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا نے کہا کہ' بی جے پی حکومت نے گذشتہ 6 برسوں میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے، جو پچھلے 46 برسوں میں نہیں تھی۔
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ' مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، چھوٹی صنعتیں ختم ہوگئیں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔
نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا مزید پڑھیں:
اس موقع پر مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ' بھرتیاں نکلتی ہیں اور اٹک جاتی ہیں۔اس موقع کسان مورچہ کے ضلعی صدر گوتم اوانا، میٹروپولیٹن نائب صدر للت اوانا، اشوک شرما، لیاقت چودھری، ستیندر شرما، دیا شنکر پانڈے، اندراجیت تیواری، وکرم چودھری، رشی گوتم، اوم ویر جاٹوا، ادے ویریادو، سلمان ترکی، ذاکر، وغیرہ موجود تھے۔