اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: یوگی حکومت نے ریاست کا بیڑہ کردیا غرق: سماج وادی پارٹی - راگھویندر دوبے

اترپردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 31 نٹھاری کے بی ایس میموریل اسکول میں سماج وادی پارٹی کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں سماج وادی پارٹی نوئیڈا دیہی ضلع صدر مہیندر یادو، ضلع جنرل سکریٹری رگھویندر دوبے، محمد تسلیم، ستے نیتا جی، اسمبلی اسپیکر دیویندر گرجر، راہول آوانا، نائب صدر پھول سنگھ یادو، مکیش بالمیکی، ببلو چوہان کا استقبال کیا گیا۔

یوگی حکومت نے ریاست کا بیڑہ غرق کردیا: ایس پی
یوگی حکومت نے ریاست کا بیڑہ غرق کردیا: ایس پی

By

Published : Sep 21, 2021, 10:37 PM IST

نوئیڈا میں منعقدہ تقریب میں ضلع صدر مہیندر یادو نے کہا کہ جو ذمہ داری ہمارے قومی صدر اکھلیش یادو نے مجھے سونپی ہے میں اسے ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔ ابھی پارٹی کا بنیادی مقصد بوتھ کمیٹیوں کو مضبوط کرنا ہے۔ نوجوانوں کو آپس میں جوڑ کر بوتھ جیتنے کا ہدف تعین کیا گیا ہے۔

یوگی حکومت نے ریاست کا بیڑہ غرق کردیا: ایس پی

ضلعی جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ اکھلیش یادو حکومت کے تحت پوری ریاست میں ترقی کی گنگا بہہ رہی تھی، لیکن موجودہ بی جے پی حکومت نے اترپردیش کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ نوجوان بے روزگار ہیں، کسان اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے ہیں، صنعتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اترپردیش کو ترقی کی پٹری پر لانے کے لیے لوگ اکھلیش یادو کو 2022 میں وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔

تقریب میں کسان رہنما چودھری بالی سنگھ ، ایس پی لیڈر دیویندر آوانا ، دھرمپال پردھان ، سکریٹری کرم ویر چوہدری ، ارجن پرجاپتی ، سمیت امباواٹا ، منوج پرجاپتی ، سکریٹری محسن سیفی ، ہیرالال یادو ، نریندر شرما ، ہیرا چودھری ، جسرام چوہدری ، رامبیر یادو اور ایس پی لیڈر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details