اردو

urdu

ETV Bharat / city

Adish Gupta on Kejriwal: 'کیجریوال ای ڈی سے کیوں ڈرتے ہیں' - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

دہلی پردیش کے بی جے پی صدر آدیش گپتا Delhi Pradesh BJP Adish Gupta نے وزیر اعلی اروند کجریوال پر تنقید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کے وزیر صحت Delhi Health Minister غلط نہیں ہے تو پھر وہ ای ڈی سے کیوں خوف کھا رہے ہیں۔

Adish Gupta on Kejriwal
Adish Gupta on Kejriwal

By

Published : Jan 23, 2022, 4:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری کے امکانات کے دوران کیجریوال کی پریس کانفرنس پر بی جے پی نے جوابی حملہ کیا ہے۔
دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے بیان جاری کر کے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal جی آپ دودھ کے دھلے ہوئے ہیں، تو ای ڈی Enforcement Directorateکے آنے سے پہلے اتنا ڈرتے کیوں ہیں۔ آگر آپ ڈرتے نہیں تو ای ڈی کو آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کرتا ہے وہی ڈرتا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
آدیش گپتا نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ مودی حکومت کے دوران غلط کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جاتا ہے اور انہیں سزا ضرور ملے گی چاہے وہ کتنے ہی ڈرامے اور چالباز کیوں نہ ہوں۔دہلی پردیش بی جے پی Delhi Pradesh BJP کے صدر نے کہا کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین Delhi Health Minister Stander Jain نے کچھ نہ کچھ ضرور غلط کیا ہے، جس کی وجہ سے ای ڈی کارروائی کرنا چاہتی ہے، لیکن آپ نے جب کچھ کیا ہی نہیں ہے تو آپ کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ای ڈی کو آنے دیں اور انہیں کھلے من کے ساتھ کارروائی کرنے دیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس کرکے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی کے اشارے پر ای ڈی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین Delhi Health Minister Stander Jain کو گرفتار کرسکتیہے لیکن وہ بی جے پی کے حربے سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پنجاب اور اترپردیش میں ہار رہی ہے جس کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کو لگارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details