اردو

urdu

ETV Bharat / city

جل شکتی اور صفائی مہم بیداری پروگرام - جل شکتی اور صفائی مہم بیداری پروگرام

گرتے آبی سطح کو روکنے کے مقصد کے تحت جل شکتی مہم سے دیہی عوام کے مابین وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی۔

جل شکتی اور صفائی مہم بیداری پروگرام

By

Published : Nov 11, 2019, 10:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں جل شکتی اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ کی ہدایت میں پنچایت راج محکمہ کے حکام کی طرف سے بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

جل شکتی اور صفائی مہم بیداری پروگرام

ضلع پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو نے بتایا کہ دادری بلاک کے تحت گاؤں کوٹ میں گرتے آبی سطح کو روکنے کے مقصد کے تحت جل شکتی مہم سے دیہی عوام کے مابین وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی۔

دوسری طرف ، ہماری زندگی میں صفائی کی کیا اہمیت ہے اور گاؤں کو پولی تھین فری کے بارے میں آگاہی پروگراموں کا انعقاد کرکے دیہی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گاؤں کو پولی تھین سے آزاد بنائیں اور زیرزمین پانی کے گرتے سطح کو بچائیں۔تاکہ لوگ اس تحریک سے متاثر ہوں اور اس اہم سرکاری پروگرام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details