قومی دارالحکومت دہلی میں ضروری اشیاء کے نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے لیے 422 پاس جاری کیے گئے ہیں۔
بغیر ماسک لگائے باہر نکلنے والوں پر سختی برتتے ہوئے 160 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ضروری اشیاء کے نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے لیے 422 پاس جاری کیے گئے ہیں۔
بغیر ماسک لگائے باہر نکلنے والوں پر سختی برتتے ہوئے 160 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔
دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ' دہلی پولیس ایکٹ کی شق 65 کے تحت 3 ہزار562 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنھیں بعد میں رہا کر دیا گیا جبکہ دہلی پولیس ایکٹ کی شق 66 کے تحت 331 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مکمل سختی کے باوجود عوام بلا وجہ گھروں سے نکل رہے ہیں لہٰذا سختی کرتے ہوئے 273 افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس' کووِڈ-19' سے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 543 پہنچ گئی ہے۔