اردو

urdu

ETV Bharat / city

نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا ممبران سے ایک کروڑ کی مدد کی اپیل کی - ایک کروڑ

کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کے تمام ممبران کو مکتوب لکھ کر ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے ایک کروڑ روپئے دینے کی اپیل کی ہے۔

appeals to all mp
appeals to all mp

By

Published : Mar 28, 2020, 11:51 PM IST

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج ایوان بالیٰ کے تمام ارکان سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ان کے ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے کم از کم ایک کروڑ یا اس زائد کی رقم فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کے تمام ممبران کو مکتوب لکھ کر ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے ایک کروڑ روپئے دینے کی اپیل کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کے تمام ممبران کو ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بین القوامی صحت ادارہ نے کوویڈ 19 کو وبا قرار دیا ہے۔ بھارت حکومت کے ساتھ ساتھ دوسرے عوامی یا دیگر ادارے بھی کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں۔

وینکیا نائیڈو نے لکھا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اپ اس سمت میں کافی تعاون کر رہے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا ممبران سے ایک کروڑ کی مدد کی اپیل کی

راجیہ سبھا کے تمام ممبران سے نائب صدر جمہوریہ نے اپیل کی ہے کہ مالی سال 2020-2021 کے ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے کم از کم ایک کروڑ روپے کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details