مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس سمیت بعض اپوزیشن جماعتوں پر مانسون سیشن کے دوران ’’پارلیمنٹ میں گندگی‘‘ اور سڑک پر ’’سیاسی منافقت کرکے اپنی بہادری‘‘ کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’اسے کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری۔‘‘
جمعرات کو نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں - جو مونسون سیشن کے پہلے دن سے - ’’ایوان کو واش آؤٹ کرنے کی واشنگ مشین‘‘ لے کر گھوم رہی تھیں وہ آج اصولوں اور روایات پر نصیحتیں کر رہی ہیں۔
نقوی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں پہلے یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں تاکہ انہیں کورونا کے خلاف کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ لیکن جب وزیر اعظم نے کل جماعتی اجلاس بلایا تو انہوں نے اس کا بائیکاٹ کر دیا۔‘‘
مزید پڑھیں:اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ