اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی الیکشن کے لیے دو خصوصی آبزرور مقرر - دہلی اسمبلی الیکشن

الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے انڈین پولیس سروس کے ریٹائرڈ افسر مرنال کانتی داس کو خصوصی پولیس آبزرور مقرر کیا ہے جب کہ ریونیو سروس کے سابق افسر بی مرلی کمار اخراجات پر نگاہ رکھنے کے لیے خصوصی آبزرور ہوں گے۔

دہلی الیکشن کے لیے دو خصوصی آبزرور مقرر
دہلی الیکشن کے لیے دو خصوصی آبزرور مقرر

By

Published : Jan 31, 2020, 10:38 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:23 PM IST

الیکشن کمیشن نے جمعہ کو یہاں دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے پولیس افسران اور شہری خدمات کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرنے کے بعدیہ فیصلہ کیا۔

مسٹر داس 1977 کے آئی پی ایس افسر رہے ہیں اور منی پور کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ وہ پچھلے لوک سبھا الیکشن میں تریپورا او رمیزورم کے پولیس آبزرور تھے۔اس کے علاوہ حال ہی میں ہوئے جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں بھی وہ پولیس آبزرور بنائے گئے تھے۔

مسٹر مرلی کمار مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں خصوصی آبزرور تھے اور انکم ٹیکس محکمہ میں انکوائری سیل میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:23 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details