مغربی دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں گزشتہ رات ایک ردی کی دکان میں آتشزدگی سے دو افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک ان میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
فائر اسٹیشن کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچی
مغربی دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں گزشتہ رات ایک ردی کی دکان میں آتشزدگی سے دو افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک ان میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
فائر اسٹیشن کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچی
ڈی سی پی دیپک پروہت کے مطابق تقریباً رات 11 بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد 7 فائر گاڑیاں موقع پر مختلف فائر اسٹیشنوں سے پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد جب اندر کی تلاشی لی گئی تو دو جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر قریب 20 سال ہے اور دوسرا 8 سے 10 سال کی عمر کا بچہ ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کا سبب بتایا جارہا ہے
شارٹ سرکٹ کے ذریعہ آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کباڑ کی دکان کے مالک کی شناخت ٹونی مہتو کے طور پر ہوئی ہے، جو ابھی فرار ہے۔