اردو

urdu

ETV Bharat / city

محافظین کو یرغمال بناکر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار - کوتوالی فیز 2 کے انچارج سوجیت اپادھیائے

اترپردیش کے نوئیڈا میں کوتوالی فیز 2 پولیس نے فیکٹری میں محافظوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپیے مالیت کا سامان لے کر فرار ہونے والے مزید دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

محافظین کو یرغمال بناکر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار
محافظین کو یرغمال بناکر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار

By

Published : Sep 3, 2021, 9:57 PM IST

پولیس اس معاملے میں پہلے ہی 4 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ ملزمین کے قبضہ سے تقریبا پانچ کلو گرام تانبے کی تار، تالا توڑنے کاٹنے کا آلہ، تالے کا کنڈا اور الیکٹرانک کاپر کو الگ کرنے والی مشین کے علاوہ ایک ہزار 500 روپئے نقد رقم برآمد کی گئی۔

کوتوالی فیز 2 کے انچارج سوجیت اپادھیائے نے ملزمین کی شناخت سیکٹر 39 نوئیڈا کے رہنے والے ذیشان اور سہیل کے طور پر کی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ 21 اگست کو سیکٹر 81 میں واقع پروٹونکس فارچیونر کے ایچ آر ہیڈ سمیش ملک نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ 20 اگست کی رات دیر گئے شرپسندوں نے فیکٹری میں داخل ہوکر تانبے کی تار سمیت دیگر سامان، کیبل، بیٹری اور کمپیوٹر لوٹ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: کسانون کی رہائی کے لیے کانگریس کا احتجاج

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس معاملے میں 25 اگست کو کوتوالی فیز 2 پولیس نے عارف، محمد فردوس، کفیل اور محسن عرف مونو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جبکہ آج اس معاملے میں دیگر دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی الیکٹرانک مشین کی مارکیٹ ویلیو ایک لاکھ روپے سے زائد ہے۔ پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمین کے دیگر ساتھیوں کی تلاش ہے، جبکہ اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details