نوئیڈا میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ محکمہ ضلع میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور کارروائی پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہے۔
اے آر ٹی او انفورسمنٹ پرشانت تیواری نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 38 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا کے سیکٹر 62 ڈی پارک میں کل 19 اور تھانہ فیز 2 میں 03 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔